اداروں کیخلاف تقاریر کیس: ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور

Published On 22 August,2023 03:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اداروں کیخلاف تقاریر کیس میں ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخوااست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو 20 اگست کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی تھی۔