کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا تاریخی دورہ بلوچستان دور رس نتائج کا حامل ہے، صوبے کی خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
علی مردان ڈومکی نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم کے دورے سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ یہ دورہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پُرجوش استقبال اور خیر مقدم پر نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔