اٹک: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ٹیم نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین سے تحقیقات کیلئے اٹک جیل کا دورہ کیا اور سوا گھنٹے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں سائبر کرائم ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی، چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر گمشدگی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے سوا گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کی۔