اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور وقار کیخلاف جھوٹے پراپیگنڈا پر قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جو بھی غیر آئینی اقدام کرے گا وہ سزا بھگتے گا، پاکستانن کا آئین موجود ہے اور اس میں ہر خرابی کا علاج بھی موجود ہے۔
خورشید احمد شاہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف کیلئے بلا تاخیر اقدامات اٹھانے ہوں گے، وسائل کی منصفانہ تقسیم معاشرتی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔