قمبر : دو بہنیں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 27 August,2023 12:28 pm

قمبر: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے نواحی گاؤں حمزو چچہ میں دو بہنیں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق بہنیں تالاب میں نہانے کے دوران اچانک ڈوب گئیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کا آغاز کیا ۔

اس حوالے سے جاں بحق بچیوں  کے والد کا بتانا ہے کہ ہم اپنی زرعی زمین پر کھاد دینے گئے ہوئے تھے تو بچیاں کھانا لیکر آئیں راستے میں واپسی پر تالاب پر چلی گئیں اور یہ حادثہ پیش آیا ۔

دونوں جاں بحق بچیوں کی  ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں ماحول سوگوارہے۔