کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
ترجمان کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ کو سکیورٹی صورتحال، بارڈر منیجمنٹ اور دیگرامورپر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، یاد گارشہدا پر حاضری دی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔
وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن اور دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا، نگران وزیر داخلہ نے ایف سی کی جانب سے موثر انسداد سمگلنگ کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔