نگران وزیر خزانہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published On 24 August,2023 11:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں اقتصادی، تجارتی، مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وزیرخزانہ نے جاپانی سفیر کو معاشی صورتحال سےآگاہ کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو سراہا، انہوں نے کہا اکانومی کو درست سمت میں گامزن کرنا نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے، نگران وزیرخزانہ نے جاپانی سفیر کو معیشت میں استحکام کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کا اظہارکیا۔