خیبر پختونخوا کے نگران وزراء کو محکمے تفویض کردیئے گئے

Published On 23 August,2023 11:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزراء کو محکمے تفویض کر دیئے گئے۔

سید مسعود شاہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، بیرسٹر فیروز جمال کو دوبارہ اطلاعات کا محکمہ تفویض کر دیا گیا، جسٹس (ر) ارشاد قیصر کو جیل، ریلیف اور زکوٰۃ کے محکمے حوالے کئے گئے، احمد رسول بنگش کو خزانہ، ریونیواور ایکسائز کے محکمے ملے۔

آصف رفیق کو ماحولیات، جنگلات اور وائلڈ لائف سمیت چار محکمے سونپ دیئے گئے، نگران وزیر نجیب اللہ کو آئی ٹی، سپورٹس اورامور نوجوانان کے محکمے دیئے گے، محمد قاسم جان کو محکمہ اعلیٰ اور ثانوی تعلیم کے محکمے ملے۔

جسٹس (ر) ارشد حسین کو قانون، اوقاف اور حج سمیت مذہبی امور کے محکمے تفویض، سید عامرعبداللہ کو قبائلی امور کا محکمہ دیا گیا، ریاض انور کو نگران وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت، پاپولیشن ویلفیئر اور لیبر مقرر کیا گیا۔

سرفراز علی شاہ کو مشیر برائے مواصلات، تعمیرات اور منصوبہ بندی، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ مقرر کیا گیا، ظفراللہ خان کو معاون خصوصی برائے آبنوشی اور ہاؤسنگ لگا دیا۔