آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں: ڈاکٹر عمر سیف

Published On 23 August,2023 06:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی موبائل فون کی مارکیٹ ہے، پاکستان میں 19 کروڑ موبائل فون استعمال ہو رہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ملک میں سستے اور معیاری موبائل فون تیار ہوں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا ملک میں سستے اور معیاری موبائل فون تیار کرکے موبائل فون امپورٹ کو کم کرنا چاہتے ہیں، لوکل سطح پر موبائل فون کی تیاری سے روزگار کے مواقع پیدا اور ہائی ٹیک انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔