اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی۔
نگران وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا بھی اظہار کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات میں دو طرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔