کراچی: (دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی کراچی نے نگران وزیراعظم کے بیان پرردعمل میں کہا وزیراعظم صاحب! یہ وقت سنجیدہ فیصلوں اورعوام کوفوری ریلیف دینے کا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا یہ رپورٹیں طلب کرنے جیسے روایتی اور نمائشی اقدامات کا وقت نہیں، معاملات ہاتھوں سے نکل جائیں گے تو کسی کے بس میں کچھ نہیں رہے گا، انہوں نے کہا آپ فوری طوربجلی کے بلوں کو کم کریں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا غیرمعمولی ٹیکسوں کو بلوں سے فوری منہا کرنے کا آرڈر جاری کریں، کمپنیوں کو ریوائس بل نئی آخری تاریخ کے ساتھ بھیجنےکاپابند کریں۔