کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کی 10 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کردیا۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا، سندھ میں قائم 10 احتساب عدالتوں کو بینکنگ، سپیشل کورٹ کسٹم، سپیشل کورٹس اینٹی نارکوٹکس میں تبدیل کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی 5 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کیا گیا، حیدر آباد کی دو احتساب عدالتوں کو بینکنگ کورٹ دادو اور میرپور خاص میں تبدیل کیا، سکھر کی 3 احتساب عدالتیں بینکنگ کورٹ گھوٹکی، بینکنگ کورٹ شہید بےنظیر آباد، سپیشل کورٹ سکھر میں تبدیل کی گئیں۔