عمارتوں، گھروں اورکمرشل پلازوں پر نقشوں کی پابندی عارضی ہے: محمد مبین

Published On 27 August,2023 06:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیر بلدیات سندھ محمد مبین نے کہا کہ عمارتوں، گھروں اورکمرشل پلازوں پر نقشوں کی پابندی عارضی اور چند دن کی ہے۔

نگران صوبائی بلدیات نے کہا کراچی غیرقانونی عمارتوں کاجنگل بن چکاہے، انہوں نے کہا سنا ہے ایس بی سی اے میں ایک 12گریڈ کا افسر 20 گریڈ کےافسرکو دو دن میں ہٹا دیتاہے، گراؤنڈ پلس ون کی اجازت پر آٹھ منزلیں بن جاتی ہیں۔

محمد مبین نے کہا متعلقہ افسروں کی ایک کمیٹی بنائیں گے تاکہ لوگوں کے جائزکام با آسانی ہوسکیں، رفاہی پلاٹس پراس شہرمیں کمرشل پلازہ تک تعمیرہوچکیں ہیں، شہرسےغیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمہ کاعزم کیا ہے، انہیں ہرصورت ختم کروں گا۔

محمدمبین جمانی نے کہا پانی مافیا کے خلاف بلا کسی تفریق کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔