اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کے معاملہ پر حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی۔
اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے 4 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی، ایف آئی اے، آئی ایس آئی، آئی بی اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے اسلام آباد جے آئی ٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے، جے آئی ٹی دو ہفتوں میں رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
جے آئی ٹی کے دیگر ممبران گریڈ 19 کے افسر ہوں گے، جے آئی ٹی کا ہیڈ آفس ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز ہو گا۔