اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا، خط کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا غیر جانبدار نہیں ہیں، چیف سیکرٹری کی کارکردگی مایوس کن ہے، صاف اور شفاف انتخابات کے لیے غیر جاندار اور غیر سیاسی افسر تعینات کیا جائے۔
الیکن کمیشن نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چودھری کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔