کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کر لی ہے۔
عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کو پولیس نے گھیر رکھا ہے، میں باہر نہیں جا سکتا، اس دوران حلیم عادل شیخ ایک عدالت سے دوسری عدالت تک چکر لگات رہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس آیا ہوں تاکہ معلوم کر سکوں کہ ضمانت کے بعد بھی ہائیکورٹ کو کیوں گھیر لیا گیا ہے، پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہوئی تو کسی نے گرفتار نہیں کیا لیکن سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد گرفتاری کیلئے پولیس موجود ہے۔