حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سےگرفتار

Published On 30 August,2023 03:02 pm

کراچی: (دنیانیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔

وکلا نے پولیس سے گرفتاری کےوارنٹس مانگے تو پولیس نے وارنٹس دکھانےسے انکار کر دیا ، پولیس گھسیٹتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو وین میں ڈال کر روانہ ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو درخشاں تھانے میں منتقل کیا جا رہاہے ، پی ٹی آئی رہنما ضلع ایسٹ میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کے وکلاء کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، گرفتاری کے خلاف کل عدالت سے رجوع کیا جا ئے گا ، پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی جائے گی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی 7 روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کر لی

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔