ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) انتظامی غفلت ایک اور انسانی جان لے گئی، 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ سول ہسپتال میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ہی موجود نہ تھا، ویکسین کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقبول نامی نوجوان تڑپ تڑپ کر مر گیا۔
ٹھٹھہ سول ہسپتال ٹھٹھہ ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جو کہ ایک غیر سرکاری تنظیم کے حوالے ہے، اس ہسپتال میں کسی قسم کی ایمرجنسی کی ادویات موجود نہیں ہیں۔