لاہور: (دنیانیوز) سانحہ 9مئی کے مقدمات میں اہم پیشرفت، انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج عبہر گل نے کی ، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔