پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما الحاج سید مظفر شاہ پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔
سید مظفر شاہ نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے افراد کے گناہوں کا عذاب عوام کو سہنا پڑتا ہے۔
تحریک لبیک کے رہنماء عبدالرحمان نظامی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میںان کا کہنا تھا کہ عوام میں تحریک لبیک کو پذیراٸی حاصل ہورہی ہے۔