کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سندھ کی صدر حلیم عادل شیخ نے گرفتاری پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او پریڈی سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست دے دی ہے۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف درخواست پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علی پلھ ایڈووکیٹ کی جانب سے ایس ایس پی ساؤتھ کراچی کو جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 30 اگست 2 بجے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے پر لے جا رہے تھے کہ پولیس نے ہائی کورٹ کے دروازے پر دھاوا بول کر وکلاء پر حملہ کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس افسران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو اغوا کر کے لے گئے، مذکورہ پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔