لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی بازیابی کا کیس آج کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا۔
جسٹس امجد رفیق آج سے لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق 28 اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسز سنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
جسٹس امجد رفیق نے آج چودھری پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا، جسٹس امجد رفیق کا ملتان بینچ میں ٹرانسفر کا روسٹر 30 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔