سوات: (دنیا نیوز) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 192 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے دوران سوات اور گرد و نواح کے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے، زلزلے کے بعد سے تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔