بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، بڑے پیمانے پر نقصان اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شندوگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ 74 عمارتیں کھنڈر بن گئی۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد 52 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے مرکز سے 800 کلومیٹر دور بیجنگ اور شنگھائی میں بھی یہ جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔