اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹیرینز کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2023ء ہے، تمام اراکین اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرائیں۔
15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ممبران کی رکنیت معطل کر دے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان گوشوارے جمع نہ کرانے تک کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔