آزاد کشمیر: مسافر وین کو حادثہ ، 3افراد جاں بحق

Published On 14 September,2023 09:25 am

باغ : (دنیانیوز) آزادکشمیر باغ میں گوہیں نالہ کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر وین راولاکوٹ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں ۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سدھنوتی منتقل کیا جارہا ہے ، مسافر وین میں 15 افراد سوار تھے ۔