ہنڈی مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری، ساڑھے 3 کروڑ کی ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار

Published On 14 September,2023 10:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے ہنڈی مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ساڑھے 3 کروڑ کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی ہدایت پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت اور ہنڈی مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، غیر قانونی کاروبار ہنڈی حوالہ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث ملزم شہزاد احمد کو گرفتار حراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہزاد احمد سے 37782 امریکی ڈالر، 1270 برطانوی پاؤنڈ، 490 کینیڈین پاؤنڈ، 13550 آسٹریلین ڈالر، 10660 اماراتی درہم، 5060 سعودی ریال، 1340 ترکش لیرا اور 3470 یورو اور 1 کروڑ 83 لاکھ 41 ہزار 850 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا ملزم شہزاد احمد ہنڈی حوالہ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت سے ملکی معیشت کو بھاری مالی نقصان پہنچا رہا تھا۔