کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا چند ٹرانسفر اور پوسٹنگیں ہونے پر 15 سال سے مسلط سسٹم مافیا کی چیخیں نکل گئیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا یونس ڈھاگہ کو وزارت خزانہ سے ہٹانا حیران کن ہے، ابھی تو چند ٹرانسفر، پوسٹنگیں ہوئی تھیں اور ان کی چیخیں نکلنے لگیں، سندھ بالخصوص کراچی کےعوام کو مافیاز کی خواہش پر آپ کا یہ فیصلہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا عوام اب بھی آپ سے مثبت اقدامات کی توقع رکھتے ہیں، ڈھاگہ صاحب کو وزارت خزانہ کا قلمدان پھر سے دیجئے اور اپنا اعتماد بحال کروایئے۔