پشاور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی عوام کے لئے امن، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا وزیراعظم نے آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا کیا، بجلی بلوں میں اضافہ، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھائی گئیں، میں عدل و انصاف کی تلاش میں نکلا ہوں، مجھ سمیت میرے کسی ساتھی پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے، ملک کے عوام کے لئے امن، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا 75 سالوں میں سب کو آزمایا گیا لیکن انہوں نے نوجوانوں کے ارمانوں کا خون کیا ہے، اگر آج آپ اپنی نئی نسل کے لئے اور مستقبل کے لئے نہیں اٹھے تو مایوس رہیں گے۔