اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے نیب ترامیم کیس کے حوالے سے تمام کیسوں کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نیب کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، نیب نے آئندہ دو سے تین دن میں کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق تمام اہم کیسز کا ریکارڈ کمپائل کرکے احتساب عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔