اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔