نیویارک: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان، ایران، روس، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایس سی او ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عالمی تنازعات حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا۔
جلیل عباس جیلانی نے یو این کا کردار مضبوط بنانے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔