چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

Published On 21 September,2023 10:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس نے نظر ثانی کیس پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس امین الدین خان، جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں حساس مقدمات کی سماعت پریکٹس پروسیجر کیس کے فیصلے سے مشروط

سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک انصاف، ایم کیوایم کیخلاف آبزرویشن دی تھیں۔

فیض آباد دھرنا فیصلہ کی وجہ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو برطرفی کے ریفرنس کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔