یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنر شپ کے زیر اہتمام خواتین اساتذہ کیلئے ریسرچ سیشنز

Published On 21 September,2023 11:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنر شپ کے زیر اہتمام جامعات میں خواتین اساتذہ کیلئے ریسرچ اور ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کانفرنس کی اختتامی تقریب سجائی گئی، "گلوبلائزنگ ریسرچ اینڈ ٹیچنگ آف امریکن لٹریچر" کے عنوان سے تقریب کی مہمان خصوصی امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز تھیں۔

یو ایس ای ایف پی کے نمائندے شہرام نیازی ، پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یعقوب، پروفیسر ڈاکٹر نکہت خان اور پروفیسر ڈاکٹر نادیہ انجم سمیت دیگر تقریب میں شریک ہوئے، کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کے افتتاحی نوٹ سے تقریب کا آغاز ہوا۔

تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ خواتین کی تعلیم ملکوں کی ترقی میں بہت اہم ہے، امریکی حکومت پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام نے یونیورسٹیوں کے نصاب اور پیشہ ورانہ پروفائل کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔