کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Published On 22 September,2023 02:06 pm

کراچی : (دنیانیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے 11اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو جبکہ ضلع شرقی میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ضلع غربی اور جنوبی میں 8،7،11اور12 ربیع الاول کوڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔

حیدرآباد اور دادو میں 11 اور 12 ربیع الاول، گھوٹکی میں 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔