جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، اساتذہ کا وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Published On 22 September,2023 12:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی انجمن اساتذہ نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کر کے تدریسی عمل معطل کردیا۔

کلاسز کے بائیکاٹ کے باعث طلبا و طالبات پریشانی سے دوچار ہیں۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ آج سے تدریسی عمل معطل رکھا جائے گا، 6 سال سے جامعہ کراچی کے بجٹ کی منظوری نہیں کی گئی ہے۔

اساتذہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، واضح رہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ گذشتہ روز جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا ہے۔