چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری رہائش گاہ 14 روز میں خالی کرنے کا حکم

Published On 25 September,2023 11:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجران کے بھائی محمد رازق سنجرانی سے سرکاری رہائش گاہ واپس لے لی گئی اور 14 روز میں رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

محمد رازق سنجرانی سے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایف سکس میں الاٹ سرکاری رہائش گاہ واپس لی، محکمہ نے 2019ء میں الاٹ کی گئی رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی، رازق سنجرانی کو 14 روز میں رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

رہائش گاہ منسوخ کرنے کا حکم ڈی جی سٹیٹ آفس کی جانب سے جاری کیا گیا، رازق سنجرانی کے خلاف رہائش گاہ کے معاملہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔