اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد نے ملاقات کی، چیئرمین مسابقتی کمیشن نے وزیر خزانہ کو سی سی پی کی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سی سی پی کے سٹریٹجک ویژن کا جائزہ بھی نگران وزیر خزانہ کو پیش کیا گیا۔
وزیر خزانہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی سی پی کی مرکزی توجہ کارٹلز کی ساز باز پر مبنی سرگرمیوں کی روک تھام ہے، چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد نے عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کے متعلق بھی آگاہ کیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سی سی پی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان منصفانہ کمپی ٹیشن کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔