بینکنگ چینل سے پیسے بھیجنے والے تارکین وطن کیلئے انعامی سکیم کا اعلان

Published On 15 September,2023 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے بیرون ملک سے بینکنگ چینل کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے "سوہنی دھرتی ترسیلات زر سکیم" متعارف کرائی ہے، انعامی سکیم کے لیے 80 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آج ایک اچھی نیوزشیئرکرنا چاہتی ہوں، قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی ملک میں آمد کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، انعامی سکیم کے لیے 20 ارب روپے سٹیٹ بینک کو جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 ڈالر یا زائد بھیجنے والوں کو کوئی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے، اوورسیز پاکستانی جو پیسہ بھجوا رہے ہیں ان کے رشتہ دار یہاں مفت وصول کریں گے۔

نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ترسیلات زربینکنگ چینلزکے ذریعے بھیجیں۔