سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن اے آئی جی فارنزک ڈویژن تعینات

Published On 25 September,2023 10:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس میں تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کو اے آئی جی فارنزک ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

ایس پی راجہ اظہرمحمود ایس پی ٹریفک ویسٹ، نسیم آراء پنہور ایس پی فارن سکیورٹی سیل ، عبدالعظیم تبیو ایس پی سپیشل برانچ سکھر، شاہ جہاں بلوچ ایس پی ہیڈ کوارٹرز ویسٹ تعینات ہو گئے۔

عاصم علی بھٹو ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاڑکانہ، علی بخش ڈھکن اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ، آصف بگیو کو ایس پی سپیشل برانچ حیدرآباد تعینات کر دیا گیا۔

جاوید ضمیر الدین فاروقی ایس پی کرائم برانچ، سعادت علی یاسین ایس پی سی پیک، آصف شہزاد ابڑو ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد جبکہ خالد حسین مخدومی ایس پی لیگل برانچ تعینات ہو گئے۔