سکھر: (دنیانیوز) سکھر میں بس ٹرمینل کے قریب ایل پی جی کی دکان پر سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 روز قبل ہونے والے سلنڈر دھماکے کے دواور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت بچہ شہریار، اظہار بھیو، جمیل، نعیم، لیاقت جمالی، امجد عرف پپو چنو کے نام سے ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔