لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اویسٹن انجکشن اینٹی کینسر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کیساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجکشن لگنے کے بعد اب تک 68 کیس سامنے آچکے ہیں، دو مریض میوہسپتال میں داخل ہیں، پچاس فیصد چانسز ہیں کہ ان کی آنکھیں بچ جائیں گی، 20 مریضوں کا تعلق لاہور، 12 کا تعلق ملتان سے ہے، کچھ مریضوں کا تعلق شجاع آباد، خانیوال سے بھی ہے۔
ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا میڈیا نے اس معاملے کو ہائی لائٹ کیا، یہ انجکشن اینٹی کینسر کے طور پراستعمال ہوتا ہے، کل کراچی شہرسے ڈیٹا منگوایا ہے، ایڈوائزری جاری کردی ہے، متاثرہ مریض ہسپتالوں میں رپورٹ کریں، آئی سپیشلسٹ اس انجکشن کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔