لندن: (دنیا نیوز) جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنا نوازشریف کی ترجیح ہے۔
جنرل (ر) عبدالقیوم نے نوازشریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گئے، میاں نوازشریف پارٹی کے سربراہ ہیں ضروری سمجھا کہ ان کے ساتھ ملاقات ہو، ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنا ان کی ترجیح ہے، پاکستان کو معیشت اور دہشتگردی کا سامنا ہے، بین الاقوامی روابط میں اچھی سفارتکاری سے پاکستان کو آگے لانا ہے۔
جنرل (ر) عبدالقیوم نے مزید کہا جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو ہم نے گورنر کو تبدیل نہیں کیا کیونکہ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے، آزاد کشمیر کے حوالے سیاسی رہنماؤں نے کہا تحریک عدم اعتماد لائی جائے لیکن نواز شریف نے انکار کر دیا۔
جنرل (ر)عبدالقیوم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کہا پہلے ملک کو انرجی کے درپیش مسائل اور دہشتگردی سے نمٹنا ہے۔