اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدان، فوج، عدلیہ سب مل بیٹھیں اور فیصلہ کریں آگے کیا کرنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے خطاطی کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن خطاطی کے شاندار نمونے رکھے گئے ہیں، خطاط نے اس اسلامی فن کو زندہ رکھا ہوا ہے، فن خطاطی کے تمام بنیادی نکات کا اس میں خیال رکھا گیا ہے، خطاط کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے اسے موقع دینے کی ضرورت ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کیا جو نواز شریف نے کہا وہ ہوا یا نہیں؟ ایک ٹروتھ کمیشن بنا دیں صورتحال سامنے آجائے گی، ہمیں ان باتوں کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، فیصلہ عوام کرے گی، نواز شریف نے جو کہا یہ عوامی بحث ہے، میں کسی کو انتخابات میں مائنس یا پلس نہیں دیکھتا، نواز شریف نے تاریخ دی ہے واپسی کی یقیناً آئیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آگے کا تعین کئے بغیر انتخابات بے معنی ہیں، سیاستدان، فوج، عدلیہ سب فریقین مل بیٹھیں اور فیصلہ کریں کہ آگے کیا کرنا ہے۔