پاکستان میں حالات سازگار، چینی سرمایہ کار و تاجر مستفید ہوں: چیئرمین سینیٹ

Published On 28 September,2023 08:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں یوم تاسیس کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، چیئرمین سینیٹ نے جیانگ زیڈونگ کو بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک دی۔

تقریب میں چینی سفیر مسٹر جیانگ زیڈونگ، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی، چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات قابل فخر ہیں، پاکستان اور چین کے مابین دوستی و محبت سیاست سے بالاتر ہے، پاکستان پہلی مسلم قوم تھی جس نے چین کو تسلیم کیا جس پر پاکستان کو فخر ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگار ہیں، چین کے سرمایہ کار و تاجر اس سے مستفید ہوں، چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کی محبت اور اعتماد کا ثبوت ہے۔