اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔
جیمز کلورلی نے دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے برطانوی حکومت کے دہشت گردی واقعات پراظہار یک جہتی پر شکریہ ادا کیا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔