بوسٹن: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ کا امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران ہارورڈ لا سکول ، بوسٹن یونیورسٹی میں لیکچرز دئیے، انہوں نے طلبہ کو نظام انصاف میں بہتری سے متعلق لیکچرز دئیے۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ دورہ امریکا مکمل کر کے یکم اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
— Punjab Judl. Academy (@pja_lahore) September 30, 2023