اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 3 اکتوبر کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی فل کورٹ سماعت ہوگی۔
فیول پرائس اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے خلاف 1 ہزار سے زائد درخواستوں پر سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہوں گے۔
مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کو حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔
درخواست کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی اس بنچ کا حصہ ہوں گے۔