اسلام آباد: (دنیا نیواز) سپریم کورٹ نے وضاحتی اعلامیہ میں کہا محبت کی شادیوں سے متعلق ریمارکس میں اپنی ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا۔
اعلامیہ کے مطابق 26 ستمبر کو کورٹ روم نمبر1 کے سامنے ایک خاندانی معاملہ آیا، معاملہ دو نابالغ بیٹیوں کی تحویل پر لڑنے والے والدین سے متعلق تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ والدین نے محبت کی شادی کی ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے تجویز دی تھی کہ انہیں بچوں کی فلاح کے لئے بھی محبت کے اصول کا اطلاق کرنا چاہئے۔