اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 3 اکتوبر کو سماعت کرے گا، کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔
واضح رہے کہ عدالت نے 25 ستمبر تک فریقین سے تحریری جوابات طلب کر رکھے ہیں۔

 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
